كِتَاب الْجُمُعَةِ جمعہ کے احکام و مسائل

حدثني هارون بن سعيد الايلي ، واحمد بن عيسى ، قالا: حدثنا ابن وهب ، اخبرني عمرو ، عن عبيد الله بن ابي جعفر ، ان محمد بن جعفر ، حدثه عن عروة بن الزبير ، عن عائشة ، انها قالت: كان الناس ينتابون الجمعة من منازلهم من العوالي فياتون في العباء ويصيبهم الغبار، فتخرج منهم الريح، فاتى رسول الله صلى الله عليه وسلم إنسان منهم وهو عندي، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لو انكم تطهرتم ليومكم هذا ".

‏‏‏‏ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ لوگ باری باری آتے تھے اپنے گھروں سے اور مدینہ کے بلند محلوں سے اور عبائیں پہنی تھیں (اونٹوں کے بالوں کی) اور ان پر غبار پڑتا تھا اور بدبو نکلتی تھی۔ انہی میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا۔ اس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم آج کے دن نہایا کرو تو خوب ہو۔

صحيح مسلم # 1958
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp