حدثنا احمد بن عبد الله بن يونس ، حدثنا زهير ، حدثنا ابو إسحاق ، قال: " رايت رجلا سال الاسود بن يزيد وهو يعلم القرآن في المسجد، فقال: كيف تقرا هذه الآية، فهل من مدكر سورة القمر آية 15 ادالا، ام ذالا؟ قال: بل دالا، سمعت عبد الله بن مسعود ، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " مدكر دالا ".
ابی اسحاق نے کہا میں نے دیکھا ایک شخص کو کہ اس نے اسود بن یزید سے پوچھا اور وہ مسجد میں قرآن پڑھاتے تھے کہ تم «مُدَّكِرٍ» میں دال پڑھتے ہو یا ذال۔ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دال سنی ہے اور وہ «مُدَّكِرٍ» کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دال سنی ہے (یعنی جس میں نقطہ نہیں)۔