وحدثناه إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا عيسى بن يونس ، حدثنا الاعمش ، في هذا الإسناد بنحو حديثهما، وقال: إني لاعرف النظائر التي كان يقرا بهن رسول الله صلى الله عليه وسلم، " اثنتين في ركعة، عشرين سورة في عشر ركعات ".
اعمش نے اسی اسناد سے مثل روایت ان دونوں راویوں کے (یعنی جن کی روایتیں اوپر گزریں) اس میں یہ ہے کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان نظائر کو پہچانتا ہوں جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو دو ملا کر ایک رکعت میں پڑھا کرتے تھے اور وہ بیس سورتیں ہیں کہ دس رکعتوں میں پڑھتے تھے۔