کتاب فَضَائِلِ الْقُرْآنِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهِ قرآن کے فضائل اور متعلقہ امور

وحدثنا ابو كريب ، حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن ابي وائل ، قال: جاء رجل إلى عبد الله ، يقال له: نهيك بن سنان، بمثل حديث وكيع، غير انه قال: فجاء علقمة ليدخل عليه، فقلنا له: سله عن النظائر التي كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرا بها في ركعة، فدخل عليه فساله، ثم خرج علينا، فقال: عشرون سورة من المفصل في تاليف عبد الله .

‏‏‏‏ ابووائل نے کہا کہ ایک مرد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس نہیک بن سنان نام کا آیا۔ پھر حدیث بیان کی وکیع کی روایت کے مثل (یعنی جیسے اوپر گزری) مگر اتنا فرق ہے۔ پھر علقمہ آئے اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ہم نے اس سے کہا کہ آپ ان سورتوں کو پوچھ لو جو ایک رکعت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو، دو پڑھتے تھے سو وہ گئے اور ان سے پوچھا اور پھر ہمارے پاس آ کر کہا وہ بیس سورتیں ہیں کہ دس رکعات میں پڑھی جاتی تھیں مفصل میں سے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے جمع کئے ہوئے مصحف میں۔

صحيح مسلم # 1909
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp