حدثنا احمد بن عبد الرحمن بن وهب ، حدثنا عمي عبد الله بن وهب ، حدثنا عمرو بن الحارث ، عن سعيد بن ابي هلال ، ان ابا الرجال محمد بن عبد الرحمن حدثه، عن امه عمرة بنت عبد الرحمن ، وكانت في حجر عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، عن عائشة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، " بعث رجلا على سرية، وكان يقرا لاصحابه في صلاتهم فيختم ب قل هو الله احد فلما رجعوا، ذكر ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: سلوه، لاي شيء يصنع ذلك؟ فسالوه، فقال: " لانها صفة الرحمن "، فانا احب ان اقرا بها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اخبروه ان الله يحبه.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ایک فوج پر سردار کر کے بھیجا اور وہ اپنی فوج کی نماز میں قرآن پڑھتے اور قرأت «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» پر ختم کرتے پھر جب فوج لوٹ کر آئی۔ لوگوں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان سے پوچھو وہ کیوں ایسا کرتے ہیں۔“ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ رحمٰن کی صفت ہے اور میں اس کو دوست رکھتا ہوں کہ اس کو پڑھا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان سے کہہ دو کہ اللہ تعالیٰ تم کو دوست رکھتا ہے۔“