وحدثني محمد بن حاتم ، ويعقوب بن إبراهيم جميعا، عن يحيى ، قال ابن حاتم: حدثنا يحيى بن سعيد ، حدثنا يزيد بن كيسان ، حدثنا ابو حازم ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " احشدوا، فإني ساقرا عليكم ثلث القرآن، فحشد من حشد، ثم خرج نبي الله صلى الله عليه وسلم، فقرا: قل هو الله احد ثم دخل، فقال: بعضنا لبعض، إني ارى هذا خبر جاءه من السماء فذاك الذي ادخله، ثم خرج نبي الله صلى الله عليه وسلم، فقال: إني قلت لكم: " ساقرا عليكم ثلث القرآن، الا إنها تعدل ثلث القرآن ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ جمع ہو جاؤ کہ میں تمہارے آگے تہائی قرآن پڑھوں۔“ غرض کہ جمع ہو گئے جن کو جمع ہونا تھا۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» پڑھی اور اندر چلے گئے تو ہم ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ شاید آسمان سے کوئی خبر آئی ہے جس کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر گئے ہیں۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تم سے کہا تھا کہ تمہارے آگے تہائی کلام اللہ پڑھوں سو یہ سورت تہائی کلام اللہ کے برابر ہے۔“