وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا محمد بن بكر ، حدثنا سعيد بن ابي عروبة . ح وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عفان ، حدثنا ابان العطار جميعا، عن قتادة ، بهذا الإسناد وفي حديثهما، من قول النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " إن الله جزا القرآن ثلاثة اجزاء، فجعل قل هو الله احد جزءا من اجزاء القرآن ".
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ سے اسی اسناد سے یہ روایت مذکور ہوئی اور اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قول مروی ہے کہ ”اللہ تعالیٰ نے قرآن کے تین ٹکڑے کئے (یعنی قصص اور احکام اور صفات الٰہی) اور «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» کو قرآن کا ایک ٹکڑا کیا۔“ (یعنی باری تعالیٰ کی عمدہ صفات سے بھری ہے)۔