وحدثنا منجاب بن الحارث التميمي ، اخبرنا ابن مسهر ، عن الاعمش ، عن إبراهيم ، عن عبد الرحمن بن يزيد ، عن علقمة بن قيس ، عن ابي مسعود الانصاري ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من قرا هاتين الآيتين من آخر سورة البقرة في ليلة كفتاه "، قال عبد الرحمن: فلقيت ابا مسعود وهو يطوف بالبيت، فسالته فحدثني به، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سورۃ بقرہ کی آخر کی دو آیتیں پڑھے اس کو رات بھر کفایت کریں گی۔“ عبدالرحمن نے کہا کہ پھر میں سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے ملا اور وہ کعبہ کا طواف کرتے تھے۔ سو میں نے ان سے پوچھا اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے وہی بیان کیا۔