وحدثنا محمد بن المثنى ، ومحمد بن بشار ، قال ابن المثنى: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن معاوية بن قرة ، قال: سمعت عبد الله بن مغفل ، قال: " رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم فتح مكة على ناقته، يقرا سورة الفتح "، قال: فقرا ابن مغفل، ورجع، فقال معاوية: لولا الناس، لاخذت لكم بذلك الذي ذكره ابن مغفل، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے کہا: دیکھا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے دن اپنی اونٹنی پر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورۂ فتح پڑھتے تھے اور سیدنا ابن مغفل رضی اللہ عنہ نے پڑھا اور آواز کو دہرایا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر لوگ نہ ہوتے تو میں بھی ویسی ہی قرأت شروع کرتا جیسے ابن مغفل نے ذکر کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے۔