وحدثني محمد بن حاتم ، حدثنا محمد بن بكر ، اخبرنا ابن جريج ، حدثني عبدة بن ابي لبابة ، عن شقيق بن سلمة ، قال: سمعت ابن مسعود ، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " بئسما للرجل، ان يقول: نسيت سورة كيت وكيت، او نسيت آية كيت وكيت، بل هو نسي ".
شقیق نے کہا: میں نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”آدمی کا یہ کہنا کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا بہت برا ہے بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ میں بھلا دیا گیا۔“