وحدثنا ابن نمير ، حدثنا ابي ، حدثنا سعد بن سعيد ، اخبرني القاسم بن محمد ، عن عائشة ، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " احب الاعمال إلى الله تعالى ادومها وإن قل "، قال: وكانت عائشة، إذا عملت العمل لزمته.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے آگے سب سے پیارا عمل وہ ہے جو ہمیشہ ہو اگرچہ تھوڑا ہو۔“ راوی نے کہا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی عادت تھی کہ جب کوئی عبادت کرتیں اس کو ہمیشہ لازم کر لیتیں۔