حدثنا وابن نمير ، وابن ابي عمر ، عمرو الناقد ، قالوا: حدثنا سفيان . ح وحدثنا محمد بن رافع ، قال: حدثنا عبد الرزاق ، اخبرنا ابن جريج كلاهما، عن سليمان الاحول ، عن طاوس ، عن ابن عباس ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، اما حديث ابن جريج، فاتفق لفظه مع حديث مالك، لم يختلفا إلا في حرفين، قال ابن جريج: مكان قيام، قيم، وقال: وما اسررت، واما حديث ابن عيينة، ففيه بعض زيادة، ويخالف مالكا، وابن جريج في احرف.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی روایت بیان کی جو روایت ابن جریج نے بیان کی۔ اس کے الفاظ مالک کی حدیث کے ساتھ متفق ہیں اور کوئی اختلاف نہیں سوائے دو حرفوں کے ابن جریج نے «قَيَّامُ» کی جگہ «قَيِّمُ» کا لفظ استعمال کیا اور «وَمَا أَسْرَرْتُ» کا لفظ کہا ہے اور باقی ابن عیینہ کی حدیث میں کچھ باتیں زائد ہیں اور مالك اور ابن جریج کی روایت سے کچھ باتوں میں مختلف ہے۔