وحدثني هارون بن عبد الله ، ومحمد بن رافع ، قالا: حدثنا وهب بن جرير ، اخبرني ابي ، قال: سمعت قيس بن سعد ، يحدث، عن عطاء ، عن ابن عباس ، قال: بعثني العباس إلى النبي صلى الله عليه وسلم، وهو في بيت خالتي ميمونة، فبت معه تلك الليلة، " فقام يصلي من الليل فقمت عن يساره، فتناولني من خلف ظهره فجعلني على يمينه ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھے تو میں نے ان کے ساتھ وہ رات گزاری تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اٹھ کر نماز پڑھنے لگے تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے سے پکڑ کر اپنی دائیں طرف کر دیا۔