كِتَاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام

وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وهناد بن السري ، قالا: حدثنا ابو الاحوص ، عن سعيد بن مسروق ، عن سلمة بن كهيل ، عن ابي رشدين مولى ابن عباس، عن ابن عباس، قال: بت عند خالتي ميمونة، واقتص الحديث، ولم يذكر: غسل الوجه والكفين، غير انه، قال: ثم اتى القربة فحل شناقها فتوضا وضوءا بين الوضوءين، ثم اتى فراشه فنام، ثم قام قومة اخرى فاتى القربة فحل شناقها، ثم توضا وضوءا هو الوضوء، وقال: اعظم لي نورا، ولم يذكر: واجعلني نورا.

‏‏‏‏ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے وہی مضمون جو اوپر گزرا بیان کیا مگر منہ اور ہتھیلیاں دھونے کا ذکر نہیں کیا صرف اتنا کہا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مشک کے پاس آئے اور اس کا بندھن کھولا، پھر دونوں وضوؤں کے درمیان کا وضو کیا، پھر اپنی خواب گاہ پر آئے اور سوئے، پھر دوسری دفعہ کھڑے ہوئے اور مشک کے پاس آئے اور اس کا بندھن کھولا اور وضو ایسا کیا کہ وضو ہی تھا اور دعا میں یہ کہا: «أَعْظِمْ لِى نُورًا» یا اللہ بڑا کر دے میرا نور۔ اور «وَاجْعَلْنِى نُورًا» کا لفظ نہیں کہا۔

صحيح مسلم # 1796
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp