كِتَاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام

وحدثنا محمد بن رافع ، حدثنا ابن ابي فديك ، اخبرنا الضحاك ، عن مخرمة بن سليمان ، عن كريب مولى ابن عباس، عن ابن عباس ، قال: بت ليلة عند خالتي ميمونة بنت الحارث، فقلت لها: إذا قام رسول الله صلى الله عليه وسلم فايقظيني، فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم فقمت إلى جنبه الايسر فاخذ بيدي فجعلني من شقه الايمن، فجعلت إذا اغفيت ياخذ بشحمة اذني، قال: " فصلى إحدى عشرة ركعة، ثم احتبى حتى إني لاسمع نفسه راقدا، فلما تبين له الفجر، صلى ركعتين خفيفتين ".

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں ایک رات اپنی خالہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے گھر رہا اور میں نے ان سے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھیں تو مجھے جگا دینا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف کھڑا ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر اپنی داہنی طرف کر لیا اور جب میں ذرا اونگھ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے کان پکڑ لیتے کہا: پھر گیارہ رکعت پڑھیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ رہے یہاں تک کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خراٹے سنتا تھا۔ پھر جب فجر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت ہلکی پڑھیں۔

صحيح مسلم # 1792
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp