حدثني هارون بن سعيد الايلي ، حدثنا ابن وهب ، حدثنا عمرو ، عن عبد ربه بن سعيد ، عن مخرمة بن سليمان ، عن كريب مولى ابن عباس، عن ابن عباس ، انه قال: نمت عند ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، ورسول الله صلى الله عليه وسلم عندها تلك الليلة، فتوضا رسول الله صلى الله عليه وسلم، ثم قام فصلى، فقمت عن يساره فاخذني فجعلني عن يمينه، " فصلى في تلك الليلة ثلاث عشرة ركعة "، ثم نام رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى نفخ، وكان إذا نام نفخ، ثم اتاه المؤذن فخرج فصلى ولم يتوضا، قال عمرو: فحدثت به بكير بن الاشج، فقال: حدثني كريب بذلك.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دن میں ام المؤمنین سیده میمونہ رضی اللہ عنہا جو بی بی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان کے گھر سویا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھی اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف کھڑا ہوا، سو(آپ نے) مجھے پکڑ کر داہنی طرف کر لیا اور اس رات تیرہ رکعت پڑھی۔ پھر سو رہے یہاں تک کہ خراٹے لینے لگے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی جب سوتے خراٹے لیتے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مؤذن آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔ عمرو نے کہا: میں نے یہ حدیث بکیر سے بیان کی تو انہوں نے کہا: کریب نے بھی مجھ سے بیان کی ہے۔