حدثنا زهير بن حرب ، حدثنا يحيى بن سعيد ، عن هشام بن ابي عبد الله ، قال: حدثنا القاسم الشيباني ، عن زيد بن ارقم ، قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم على اهل قباء وهم يصلون، فقال: " صلاة الاوابين إذا رمضت الفصال ".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نکلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبا والوں کی طرف اور دیکھا کہ لوگ نماز پڑھتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صلواۃ الاوابین کا وقت جب ہے کہ اونٹ کے بچوں کے پیر جلنے لگیں۔“