وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا محمد بن بشر ، حدثنا سعيد بن ابي عروبة ، حدثنا قتادة ، عن زرارة بن اوفى ، عن سعد بن هشام ، انه قال: انطلقت إلى عبد الله بن عباس، فسالته عن الوتر، وساق الحديث بقصته، وقال فيه: قالت: من هشام؟ قلت: ابن عامر، قالت: نعم، المرء كان عامر، اصيب يوم احد.
سعد بن ہشام نے کہا کہ میں چلا گیا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس، میں نے ان سے وتر کے متعلق سوال کیا اور باقی سارا وہی واقعہ بیان کیا اور اس میں کہا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہشام کون ہے؟ میں نے کہا: عامر کا بیٹا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اچھا شخص تھا عامر جنگ احد میں شہید ہوئے تھے۔