وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وزهير بن حرب ، قالا: حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن ابي حصين ، عن يحيى بن وثاب ، عن مسروق ، عن عائشة ، قالت: " من كل الليل قد اوتر رسول الله صلى الله عليه وسلم، من اول الليل، واوسطه، وآخره، فانتهى وتره إلى السحر ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر اول شب میں اور بیچ میں اور آخر میں سب وقت ادا کئے یہاں تک کہ (چھٹے حصہ) آخر کے رات میں بھی۔