كِتَاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام

حدثني هناد بن السري ، حدثنا ابو الاحوص ، عن اشعث ، عن ابيه ، عن مسروق ، قال: سالت عائشة ، عن عمل رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالت: كان يحب الدائم، قال: قلت: اي حين كان يصلي؟ فقالت: " كان إذا سمع الصارخ، قام فصلى ".

‏‏‏‏ مسروق نے کہا: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کے بارے میں پوچھا آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ وہ ہمیشہ کے عمل کو دوست رکھتے تھے۔ میں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس وقت نماز پڑھتے تھے؟ کہا: جب مرغ کی آواز سنتے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے۔

صحيح مسلم # 1730
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp