وحدثنا عمرو الناقد ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن عبد الله بن ابي لبيد سمع ابا سلمة ، قال: اتيت عائشة ، فقلت: اي امه اخبريني، عن صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالت: " كانت صلاته في شهر رمضان وغيره، ثلاث عشرة ركعة بالليل، منها ركعتا الفجر ".
عبداللہ بن لبید نے ابوسلمہ سے سنا کہ وہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں گئے اور عرض کیا کہ اے میری ماں! مجھے خبر دیجئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے۔ پس انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز رمضان وغیرہ میں رات کے وقت تیرہ رکعت تھی، ان ہی میں دو رکعتیں صبح کی سنتیں بھی تھیں۔