وحدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا ابن ابي عدي ، حدثنا هشام ، عن يحيى ، عن ابي سلمة ، قال: سالت عائشة ، عن صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالت: " كان يصلي ثلاث عشرة ركعة، يصلي ثمان ركعات، ثم يوتر، ثم يصلي ركعتين وهو جالس، فإذا اراد ان يركع قام فركع، ثم يصلي ركعتين بين النداء والإقامة من صلاة الصبح ".
ابوسلمہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (رات کی) نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ تیرہ رکعت پڑھتے آٹھ رکعت کے بعد وتر پڑھتے پھر دو رکعت پڑھتے بیٹھ کر اور جب ارادہ کرتے رکوع کا کھڑے ہوتے اور رکوع کرتے دو رکعت پڑھتے صبح کی اذان اور تکبیر کے بیچ میں۔