وحدثني زهير بن حرب ، حدثنا جرير ، عن منصور ، عن هلال بن يساف ، عن ابي يحيى ، عن عبد الله بن عمرو ، قال: حدثت ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " صلاة الرجل قاعدا نصف الصلاة، قال: فاتيته فوجدته يصلي جالسا، فوضعت يدي على راسه، فقال: ما لك يا عبد الله بن عمرو؟ قلت: حدثت يا رسول الله، " انك قلت صلاة الرجل قاعدا على نصف الصلاة، وانت تصلي قاعدا، قال: اجل، ولكني لست كاحد منكم ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھ سے کسی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھے ہوئے نماز پڑھنا آدھی نماز کے برابر ہے“، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے پڑھ رہے ہیں اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر ہاتھ رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ہے اے عبداللہ!“ میں نے کہا کہ مجھے پہنچا ہے کہ آپ فرماتے ہیں اے اللہ کے رسول! کہ بیٹھ کر نماز پڑھنا آدھی نماز کے برابر ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں سچ ہے مگر میں تم لوگوں کے برابر نہیں ہوں۔“