حدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا عبد الوارث ، حدثنا ابو التياح ، حدثني ابو عثمان النهدي ، عن ابي هريرة ، قال: " اوصاني خليلي صلى الله عليه وسلم بثلاث، بصيام ثلاثة ايام من كل شهر، وركعتي الضحى، وان اوتر قبل ان ارقد ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میرے دوست (محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مجھے تین چیزوں کی وصیت فرمائی: ہر مہینہ میں تین روزوں کی اور چاشت کی دو رکعت کی اور سونے سے پہلے وتر پڑھ لینے کی۔