وحدثنا عبيد الله بن معاذ ، حدثنا ابي ، حدثنا كهمس بن الحسن القيسي ، عن عبد الله بن شقيق ، قال: قلت لعائشة " اكان النبي صلى الله عليه وسلم يصلي الضحى؟ قالت: لا، إلا ان يجيء من مغيبه ".
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے وہ کہنے لگیں: نہیں مگر یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی سفر سے واپس آتے۔“