وحدثني محمد بن المثنى ، حدثنا عبد الوهاب يعني الثقفي ، حدثنا عبيد الله ، عن وهب بن كيسان ، عن جابر بن عبد الله ، قال: " خرجت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزاة، فابطا بي جملي واعيا، ثم قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم قبلي، وقدمت بالغداة، فجئت المسجد فوجدته على باب المسجد، قال: الآن حين قدمت؟ قلت: نعم، قال: فدع جملك، وادخل فصل ركعتين، قال: فدخلت فصليت، ثم رجعت ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک لڑائی میں گیا اور میرے اونٹ نے دیر لگائی اور تھک گیا پھر آئے مجھ سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور میں دوسرے دن مسجد پر پہنچا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد کے دروازہ پر پایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ابھی آئے۔“ میں نے کہا ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹ کو چھوڑ کر مسجد میں جاؤ اور دو رکعت ادا کرو۔“ پھر میں گیا اور دو رکعت پڑھ کر پھرا۔