حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا حسين بن علي ، عن زائدة ، قال: حدثني عمرو بن يحيى الانصاري ، حدثني محمد بن يحيى بن حبان ، عن عمرو بن سليم بن خلدة الانصاري ، عن ابي قتادة صاحب رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " دخلت المسجد ورسول الله صلى الله عليه وسلم، جالس بين ظهراني الناس، قال: فجلست، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما منعك ان تركع ركعتين قبل ان تجلس؟ قال: فقلت: يا رسول الله، رايتك جالسا، والناس جلوس، قال: " فإذا دخل احدكم المسجد، فلا يجلس حتى يركع ركعتين ".
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا جو صحابی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کہ میں مسجد میں گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں بیٹھے ہوئے تھے تو میں بھی بیٹھ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کس نے روکا تم کو دو رکعت پڑھنے سے قبل بیٹھنے کے؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو اور لوگوں کو بیٹھے دیکھا (تو میں بیٹھ گیا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی مسجد میں آۓ تو جب تک دو رکعت نہ پڑھ لے نہ بیٹھے۔“