وحدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا ابو عوانة ، عن السدي ، قال: سالت انسا ، كيف انصرف إذا صليت عن يميني او عن يساري؟ قال: اما انا، " فاكثر ما رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم ينصرف عن يمينه ".
سدی نے کہا: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ میں نماز پڑھ کر کدھر کو پھرا کروں داہنی طرف یا بائیں طرف؟ انہوں نے کہا: میں نے تو اکثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو داہنی طرف پھرتے دیکھا ہے۔