حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو معاوية ، ووكيع ، عن الاعمش ، عن عمارة ، عن الاسود ، عن عبد الله ، قال: " لا يجعلن احدكم للشيطان من نفسه جزءا، لا يرى إلا ان حقا عليه، ان لا ينصرف إلا عن يمينه، اكثر ما رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم، ينصرف عن شماله ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کوئی اپنی ذات میں سے شیطان کو حصہ نہ دے۔ یہ نہ سمجھے کہ نماز کے بعد داہنی ہی طرف پھرنا مجھ پر واجب ہے۔ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بائیں طرف بھی پھرتے تھے۔