وحدثنا احمد بن يونس ، وعون بن سلام جميعا، عن زهير ، قال ابن يونس : حدثنا زهير ، حدثنا ابو الزبير ، عن سعيد بن جبير ، عن ابن عباس ، قال: " صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، الظهر والعصر جميعا بالمدينة في غير خوف، ولا سفر "، قال ابو الزبير: فسالت سعيدا: لم فعل ذلك؟ فقال: سالت ابن عباس، كما سالتني، فقال: اراد ان لا يحرج احدا من امته.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر کی نماز مدینہ میں بغیر خوف اور سفر کے ملا کر پڑھی۔ ابو الزبیر نے کہا کہ میں نے سعید سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیوں ایسا کیا؟ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی پوچھا تھا جیسا تم نے مجھ سے پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا کہ آپ کی امت میں کسی کو تکلیف نہ ہو۔