وحدثني ابو الطاهر ، وعمرو بن سواد ، قالا: اخبرنا ابن وهب ، حدثني جابر بن إسماعيل ، عن عقيل ، عن ابن شهاب ، عن انس ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، " إذا عجل عليه السفر، يؤخر الظهر إلى اول وقت العصر، فيجمع بينهما، ويؤخر المغرب حتى يجمع بينها وبين العشاء، حين يغيب الشفق ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب سفر میں جلدی ہوتی تو ظہر میں اتنی دیر کرتے کہ عصر کا اول وقت آ جاتا پھر دونوں کو جمع کرتے اور مغرب میں دیر کرتے جب شفق ڈوب جاتی تو اس کو عشاء کے ساتھ جمع کرتے۔