وحدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا المفضل يعني ابن فضالة ، عن عقيل ، عن ابن شهاب ، عن انس بن مالك ، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، " إذا ارتحل قبل ان تزيغ الشمس، اخر الظهر إلى وقت العصر، ثم نزل فجمع بينهما، فإن زاغت الشمس قبل ان يرتحل، صلى الظهر، ثم ركب ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی کہ جب آفتاب ڈھلنے سے پہلے کوچ کرتے تو ظہر میں دیر کرتے عصر کے وقت تک پھر اتر کر دونوں ملا کر پڑھتے اور اگر کوچ سے پہلے آفتاب ڈھل جاتا تو ظہر پڑھ کر سوار ہوتے۔