وحدثنا إسحاق بن منصور ، اخبرنا ابن شميل ، اخبرنا شعبة ، حدثنا عبد الحميد صاحب الزيادي، قال: سمعت عبد الله بن الحارث ، قال: اذن مؤذن ابن عباس ، يوم جمعة في يوم مطير، فذكر نحو حديث ابن علية، وقال: وكرهت ان تمشوا في الدحض والزلل.
عبداللہ بن حارث نے کہا جمعہ کے دن جس دن کہ مینہ تھا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مؤذن نے اذان دی، پھر ابن علیہ کے مانند حدیث ذکر کی اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ مجھے پسند نہ آیا کہ تم کیچڑ اور پھسلن میں چلو۔