حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا ابي ، حدثنا عبيد الله ، حدثني نافع ، عن ابن عمر ، انه نادى بالصلاة في ليلة ذات برد، وريح، ومطر، فقال في آخر ندائه: الا صلوا في رحالكم، الا صلوا في الرحال، ثم قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم، " كان يامر المؤذن، إذا كانت ليلة باردة، او ذات مطر في السفر، ان يقول: الا صلوا في رحالكم ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اذان دی نماز کی ایسی رات میں کہ اس میں سردی اور ٹھنڈی ہوا تھی اور بارش تھی۔ پھر اذان کے آخر میں کہہ دیا کہ اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو۔ اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو۔ پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ مؤذن کو حکم دیتے تھے کہ جب سردی کی اور مینہ کی رات ہو سفر میں تو لوگوں کو پکار دے کہ اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو۔