حدثنا يحيى بن يحيى ، قال: قرات على مالك ، عن نافع ، ان ابن عمر ، اذن بالصلاة في ليلة ذات برد وريح، فقال: الا صلوا في الرحال، ثم قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، " يامر المؤذن إذا كانت ليلة باردة، ذات مطر، يقول: الا صلوا في الرحال ".
نافع نے کہا کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نماز کی اذان دی ایک رات میں کہ سردی اور آندھی کی رات تھی تو کہا کہ اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو۔ پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مؤذن کو حکم دیا کرتے تھے کہ جب رات سردی کی اور بارش کی ہو تو اذان کے بعد کہہ دیا کرو پکار کر گھروں میں نماز پڑھو۔