حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا عبد الواحد ، عن الاعمش ، حدثنا إبراهيم ، قال: سمعت عبد الرحمن بن يزيد ، يقول: صلى بنا عثمان بمنى اربع ركعات، فقيل ذلك لعبد الله بن مسعود ، فاسترجع، ثم قال: " صليت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم بمنى ركعتين "، وصليت مع ابي بكر الصديق بمنى ركعتين، وصليت مع عمر بن الخطاب بمنى ركعتين، فليت حظي من اربع ركعات، ركعتان متقبلتان ".
عبدالرحمٰن نے کہا: ہمارے ساتھ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے منیٰ میں نماز چار رکعت پڑھی اور اس کا ذکر کسی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کیا تو انہوں نے کہا: «إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ۔ پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں دو رکعت پڑھی اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ دو رکعت منیٰ میں اور پڑھی میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ منیٰ میں دو رکعت۔ تو میں آرزو کرتا ہوں کہ چار سے دو رکعتیں مقبول پڑھی ہوتیں تو بہتر تھا۔