وحدثنا عبيد الله بن معاذ ، حدثنا ابي ، حدثنا شعبة ، عن خبيب بن عبد الرحمن ، سمع حفص بن عاصم ، عن ابن عمر ، قال: " صلى النبي صلى الله عليه وسلم بمنى صلاة المسافر، وابو بكر، وعمر، وعثمان، ثماني سنين، او قال: ست سنين، قال حفص: " وكان ابن عمر، يصلي بمنى ركعتين "، ثم ياتي فراشه، فقلت: اي عم لو صليت بعدها ركعتين؟ قال: لو فعلت لاتممت الصلاة.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں نماز مسافر کی پڑھی اور سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم نے بھی آٹھ برس تک یا کہا کہ چھ برس تک۔ حفص نے کہا کے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما منیٰ میں دو رکعتیں پڑھتے اور اپنے بچھونے پر آ جاتے تو میں نے کہا کہ اے میرے چچا! کاش کہ آپ بعد فرض کے دو رکعت اور پڑھتے (یعنی سنت کی) انہوں نے فرمایا: اگر مجھے ایسا کرنا ہوتا تو میں اپنے فرض پورے کرتا۔