حدثنا يحيى بن يحيى التميمي ، اخبرنا هشيم ، عن يحيى بن ابي إسحاق ، عن انس بن مالك ، قال: " خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم من المدينة إلى مكة، فصلى ركعتين ركعتين "، حتى رجع، قلت: كم اقام بمكة؟ قال: عشرا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے مکہ کو نکلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو دو رکعت پڑھتے رہے یہاں تک کہ لوٹے میں نے کہا: مکہ میں کب تک رہے؟ کہا: دس روز۔