وحدثناه ابو بكر بن ابي شيبة ، ومحمد بن بشار كلاهما، عن غندر ، قال ابو بكر: حدثنا محمد بن جعفر غندر، عن شعبة ، عن يحيى بن يزيد الهنائي ، قال: سالت انس بن مالك عن قصر الصلاة، فقال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم " إذا خرج مسيرة ثلاثة اميال او ثلاثة، فراسخ شعبة الشاك، صلى ركعتين ".
یحییٰ بن یزید نے کہا میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز قصر کا حال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین میل یا تین فرسخ نکلتے۔ شعبہ کو اس میں شک ہے، تو دو رکعت پڑھتے۔