كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

وحدثني محمد بن حاتم ، ويعقوب بن إبراهيم الدورقي كلاهما، عن يحيى ، قال ابن حاتم: حدثنا يحيى بن سعيد ، حدثنا يزيد بن كيسان ، حدثنا ابو حازم ، عن ابي هريرة ، قال: عرسنا مع نبي الله صلى الله عليه وسلم، فلم نستيقظ حتى طلعت الشمس، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " لياخذ كل رجل براس راحلته، فإن هذا منزل حضرنا، فيه الشيطان، قال: ففعلنا، ثم دعا بالماء، فتوضا، ثم سجد سجدتين، وقال يعقوب: ثم صلى سجدتين، ثم اقيمت الصلاة، فصلى الغداة ".

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک شب ہم آخر رات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اترے اور نہ جاگے یہاں تک کہ سورج نکل آیا تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر شخص اونٹ کی نکیل پکڑے کہ یہ مکان ہے شیطان کا۔ پھر ہم نے ایسا ہی کیا (یعنی اس میدان سے باہر ہو گئے) پھر پانی منگایا اور وضو کیا اور دو رکعت نماز پڑھی اور یعقوب نے سجدہ کی بجائے «صَلَّى» کہا۔ پھر نماز کی تکبیر ہوئی اور صبح کی فرض نماز ادا کی۔

صحيح مسلم # 1561
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp