وحدثنا عمرو الناقد ، حدثنا الاسود بن عامر ، اخبرنا شعبة ، عن قتادة ، عن انس بن مالك ، ان النبي صلى الله عليه وسلم، " قنت شهرا يلعن رعلا، وذكوان، وعصية عصوا الله ورسوله ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت کی ایک ماہ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لعنت کرتے تھے رعل، ذکوان اور عصیہ قبائل پر انہوں نے نافرمانی کی اللہ اور اس کے رسول کی۔