كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

وحدثني زهير بن حرب ، حدثنا حسين بن محمد ، حدثنا شيبان ، عن يحيى ، عن ابي سلمة ، ان ابا هريرة اخبره، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، بينما هو يصلي العشاء، إذ قال: سمع الله لمن حمده، ثم قال قبل ان يسجد: اللهم نج عياش بن ابي ربيعة، ثم ذكر بمثل حديث الاوزاعي، إلى قوله: كسني يوسف، ولم يذكر ما بعده.

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز پڑھا رہے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کرنے سے پہلے یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ نَجِّ عَيَّاشَ بْنَ أَبِى رَبِيعَةَ» اے اللہ! عیاش بن ابی ربیعہ کو نجات عطا فرما۔ پھر اس طرح ذکر فرمائی: «كَسِنِى يُوسُفَ» تک اور اس کے بعد کچھ ذکر نہیں فرمایا۔

صحيح مسلم # 1543
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp