كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

وحدثني إسحاق بن إبراهيم الحنظلي ، اخبرنا عبد الوهاب الثقفي ، عن خالد الحذاء ، عن ابي قلابة ، عن مالك بن الحويرث ، قال: اتيت النبي صلى الله عليه وسلم، انا وصاحب لي، فلما اردنا الإقفال من عنده، قال لنا: " إذا حضرت الصلاة، فاذنا، ثم اقيما، وليؤمكما اكبركما ".

‏‏‏‏ سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اور میرا ایک رفیق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا پھر جب ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے لوٹنا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نماز کا وقت آئے تو اذان دینا اور اقامت کہنا اور تم میں سے جو بڑا ہو وہ امامت کرے۔

صحيح مسلم # 1538
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp