كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

وحدثنا محمد بن المثنى ، وابن بشار ، قال ابن المثنى : حدثنا محمد بن جعفر ، عن شعبة ، عن إسماعيل بن رجاء ، قال: سمعت اوس بن ضمعج ، يقول: سمعت ابا مسعود ، يقول: قال لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يؤم القوم، اقرؤهم لكتاب الله، واقدمهم قراءة، فإن كانت قراءتهم سواء، فليؤمهم اقدمهم هجرة، فإن كانوا في الهجرة سواء، فليؤمهم اكبرهم سنا، ولا تؤمن الرجل في اهله، ولا في سلطانه، ولا تجلس على تكرمته في بيته، إلا ان ياذن لك او بإذنه ".

‏‏‏‏ سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: کہ لوگوں کی امامت وہ کرے جو قرآن زیادہ جانتا ہو اور خوب قرآن پڑھتا ہو اگر قرأت میں برابر ہوں تو جس نے پہلے ہجرت کی ہو۔ اگر ہجرت میں برابر ہوں تو جو عمر میں بڑا ہو۔ اور کسی کی امامت نہ کرے اس کے گھر میں اور نہ اس کی حکومت کی جگہ میں اور نہ بیٹھے اس کی مسند پر اس کے گھر میں جب تک وہ تجھے اجازت نہ دے یا فرمایا: اس کی اجازت سے۔

صحيح مسلم # 1534
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp