كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

حدثنا احمد بن عبد الله بن يونس ، حدثنا زهير ، حدثنا سماك . ح، وحدثنا يحيى بن يحيى واللفظ له، قال: اخبرنا ابو خيثمة ، عن سماك بن حرب ، قال: قلت لجابر بن سمرة : اكنت تجالس رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: نعم، كثيرا، " كان لا يقوم من مصلاه الذي يصلي فيه الصبح او الغداة، حتى تطلع الشمس، فإذا طلعت الشمس قام، وكانوا يتحدثون فياخذون في امر الجاهلية، فيضحكون ويتبسم ".

‏‏‏‏ سماک بن حرب نے کہا کہ میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ بہت، پھر کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہتے صبح کے بعد جب تک کہ آفتاب نہ نکلتا۔ پھر جب سورج نکلتا اٹھ کھڑے ہوتے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ کر ذکر کیا کرتے تھے کفر کے زمانہ کا اور ہنستے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکراتے رہتے تھے۔

صحيح مسلم # 1525
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp