حدثنا عاصم بن النضر التيمي ، حدثنا معتمر ، قال: سمعت كهمسا يحدث، عن ابي نضرة ، عن جابر بن عبد الله ، قال: اراد بنو سلمة، ان يتحولوا إلى قرب المسجد، قال: والبقاع خالية، فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: " يا بني سلمة، دياركم تكتب آثاركم "، فقالوا: ما كان يسرنا انا كنا تحولنا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہا کہ بنو سلمہ نے چاہا کہ مسجد کے قریب آ جائیں اور کچھ قطعے خالی تھے تو یہ خبر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنی سلمہ! اپنے ہی گھروں میں رہو تمہارے قدم لکھے جاتے ہیں۔“ تو انہوں نے کہا کہ ہم اس فرمانے سے ایسے خوش ہوئے کہ وہاں سے اٹھ آنے سے اتنی خوشی نہ ہوتی۔