حدثنا يحيى بن يحيى التميمي ، اخبرنا خالد بن عبد الله . ح، وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، قال: حدثنا عباد بن العوام كلاهما، عن الشيباني ، عن عبد الله بن شداد ، قال: حدثتني ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، قالت: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، يصلي وانا حذاءه، وربما اصابني ثوبه إذا سجد، وكان يصلي على خمرة ".
ام المؤمنین سیدہ میمونہ زوجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر حاضر تھی اور کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کپڑا مجھ کو لگ جاتا تھا جب سجدہ کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بورئیے پر نماز پڑھتے تھے۔