كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

حدثني زهير بن حرب ، حدثنا هاشم بن القاسم ، حدثنا سليمان ، عن ثابت ، عن انس ، قال: دخل النبي صلى الله عليه وسلم علينا، وما هو إلا انا، وامي، وام حرام خالتي، فقال: " قوموا فلاصلي بكم في غير وقت صلاة، فصلى بنا، فقال رجل لثابت: اين جعل انسا منه؟ قال: جعله على يمينه، ثم دعا لنا اهل البيت بكل خير من خير الدنيا والآخرة، فقالت امي: يا رسول الله، خويدمك ادع الله له، قال: فدعا لي بكل خير، وكان في آخر ما دعا لي به، ان قال: اللهم اكثر ماله، وولده، وبارك له فيه ".

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے اور میں گھر میں تھا اور میری ماں اور میری خالہ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھڑے ہو میں تمہارے لئے نماز پڑھوں۔ اور اس وقت کسی فرض نماز کا وقت نہ تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی اور ایک شخص نے ثابت رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو کہاں کھڑا کیا؟ انہوں نے کہا: اپنے داہنی طرف۔ پھر دعائے خیر کی ہم سب گھر والوں کے لئے سب بھلائیوں کی خواہ دنیا کی ہوں یا آخرت کی۔ سو میری ماں نے عرض کی اے اللہ کے رسول! یہ آپ کا چھوٹا خادم (یعنی انس) ہے اس کے لئے آپ دعا فرمائیں سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے ہر چیز مانگی اور اس دعا کے آخر میں عرض کی کہ یا اللہ! اس کا مال زیادہ کر، اولاد دے، پھر اس میں برکت عنایت فرما۔

صحيح مسلم # 1501
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp