وحدثنا وحدثنا عاصم بن النضر التيمي ، حدثنا خالد بن الحارث ، حدثنا شعبة ، عن ابي نعامة ، عن عبد الله بن الصامت ، عن ابي ذر ، قال: قال: كيف انتم؟ او قال: كيف انت، " إذا بقيت في قوم يؤخرون الصلاة عن وقتها، فصل الصلاة لوقتها، ثم إن اقيمت الصلاة، فصل معهم، فإنها زيادة خير ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا کیا ہوگا جب تو باقی رہے گا ایسے لوگوں میں جو نماز میں اپنے وقت سے دیر کرتے ہیں۔ تو تم نماز اس کے وقت پر پڑھ لینا، پھر اگر تکبیر ہو تو لوگوں کے ساتھ بھی پڑھ لے، اس لئے کہ اس میں نیکی کی زیادتی ہے۔