حدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا جعفر بن سليمان ، عن ابي عمران الجوني ، عن عبد الله بن الصامت ، عن ابي ذر ، قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يا ابا ذر، إنه سيكون بعدي امراء يميتون الصلاة، فصل الصلاة لوقتها، فإن صليت لوقتها، كانت لك نافلة، وإلا كنت قد احرزت صلاتك ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوذر! میرے بعد ایسے حاکم ہوں گے کہ وہ نماز کو مارڈالیں گے (یعنی آخر وقت پڑھیں گے) تو تم اپنی نماز اپنے وقت پر پڑھ لیا کرنا۔ پھر اگر انہوں نے وقت پر پڑھی تو خیر، نہیں تو وہ نماز جو ان کے ساتھ تم نے پڑھی وہ نفل ہو گئی اور نہیں تو تم نے اپنی نماز کو بچا لیا۔“